ابنا: قاہرہ سے غیرملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عینی شاہدین اور سیکوریٹی حکام کا کہنا ہے کہ پولیس ہیڈکوارٹر ،گورنر ہاؤس اور دیگر حساس مقامات پر بڑی تعداد میں فوجی اہلکار اور بکتر بند گاڑیون کو تعینات کردیا گیا ہے۔ کل جمعہ کو یہاں سیکوریٹی فورسز اور حکومت مخالف احتجاجیوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں ۔
ادھر العالم کے مطابق مصر میں کل ہونیوالے پر تشدد احتجاجات میں 9 افراد ہلاک اور 450 زخمی ہوگئے ۔بعض ذرائع نے امریکی سفارتخانے پر بھی حملوں کی اطلاع دی ہے ۔
دریں اثنا کل ہونیوالی جھڑپوں پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مصر کے صدر محمد مرسی نے اپنے ایک پیغام میں مصر کے عوام سے اپیل کی کہ کسی بھی تشدد سے گریز کریں۔ انہوں نے حکومت مخالفین سے درخواست کی کہ اپنے مطالبات کو پیش کرنےکےلئے پرامن طریقوں کا استعمال کریں ۔.......
/169